نئی دہلی، 9 اگست (یو این آئی) مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم) کے لیڈر سیتارام یچوری نے گورکشا کے نام پر انسانوں کی جان لینے کا مسئلہ آج راجیہ سبھا میں اٹھاتے ہوئے کہا کہ حکومت کو یہ یقین دہانی کرانی چاہئے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں
کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
مسٹر یچوری نے ایوان میں وقفہ صفر کے دوران اس معاملے کو اٹھاتے ہوئے کہا کہ ملک کے کئی حصوں میں گورکشا کے نام پر انسانوں کی جان لی جا ری ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے تاخیر سے اس مسئلے پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔